تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 19:15
خبر کا کوڈ : 492546

ایران نے عالمی استکبار کے خلاف ڈٹ کر قیام کیا

حضرت سکینہ بنت الحسین س کی بارگاہ کے امام جماعت نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب عوامی ہونے، صحیح و سالم ہونے، اسلامی ہونے اور انسانی ہونے کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے
ایران نے عالمی استکبار کے خلاف ڈٹ کر قیام کیا
حضرت سکینہ بنت الحسین س کی بارگاہ کے امام جماعت نے کہا ہے کہ اسلامی انقلاب عوامی ہونے، صحیح و سالم ہونے، اسلامی ہونے اور انسانی ہونے کے اعتبار سے اپنی مثال آپ ہے۔  

تقریب نیوز کے مطابق اسلامی انقلاب کے موقع پر منعقدہ ویبنیار سے گفتگو کرتے ہوئے حجرت سکینہ بنت الحیسن س کی بارگاہ کے امام جماعت شیخ نبیل الحلباوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی خصوصیات میں سے ایک مسلمانوں کو قبلہ اول کی آزادی اور عالمی استکبار کے مدمقابل قیام کرنے کی دعوت دینا تھا، کیونکہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا اصلی اور بنیادی محور ہے اور اسکی آزدی تک یہ اصل محور ہی رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کی ابتدا ہی سے وہاں اسرائیلی سفارتخانے کو فلسطینی سفارتخانے کا نام دے دیا گیا، اس کے آس پاس موجود مختلف مقامات کو میدان فلسطین، خیابان فلسطین، اور میدان قدس جیسے نام دے دیئے گئے اور برجستہ اور شجاع سپاہیوں پر مشتمل سپاہ قدس نامی فورس تشکیل دے دی گئی جس کے کمانڈر سردار قاسم سلیمانی تھے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح ایران نے عالمی استکبار کے خلاف ڈٹ کر قیام کیا ہے ویسا قیام دنیا کے کسی ملک نے بھی نہیں کیا۔ عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے کو تباہ کرنا ایسا اقدام تھا کہ اس سے پہلے دنیا میں کسی نے امریکی فوجی اڈے پر حملہ کرنے کی جرات بھی نہیں کی تھی۔
 
 
 
https://taghribnews.com/vdcjx8exmuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ