تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 14:26
خبر کا کوڈ : 492507

افغانستان: مختلف واقعات میں 8 سیکیورٹی اور اہلکار جاں بحق

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے باغ داود میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے
افغانستان: مختلف واقعات میں 8 سیکیورٹی اور اہلکار جاں بحق
افغانستان میں دو مختلف واقعات میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے علاقے باغ داود میں نامعلوم افراد کی جانب سے ایک گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاڑی کے اندر موجود 4 حکومتی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

کابل پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحققیات کی جارہی ہیں تاہم اب تک کسی گروپ کی جانب سے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

دوسری جانب افغانستان کے صوبہ ہرات میں سڑک کنارے نصب بم پھڑنے سے پبلک پروٹیکشن فورس کے 4 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ہرات کے گورنر وحید قتالی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پروٹیکشن فورس کے اہلکار پیٹرولنگ پر تھے اس دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 اہلکار ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوا جسے قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویشناک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzx9tuak9yn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ