تاریخ شائع کریں2021 9 February گھنٹہ 14:02
خبر کا کوڈ : 492500

سعودی آرمی کے وفد کو بغیر ویزہ پاکستان پہنچنے پر روک لیا گیا

سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچ گیا جسے امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر روک لیا
سعودی آرمی کے وفد کو بغیر ویزہ پاکستان پہنچنے پر روک لیا گیا
سعودی عرب نیشنل آرمی کا چار رکنی وفد بغیر ویزے پاکستان پہنچ گیا جسے امیگریشن حکام نے ایئرپورٹ پر روک لیا۔ 

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفد کے اراکین کو بغیر ویزہ پہنچنے پر روک لیا۔ چاروں اراکین سعودی ایئرلائن کی پرواز نمبر ایس وی 724 کے ذریعے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔

ویزہ نہ ہونے پر امیگریشن حکام نے سعودی سفارت خانے کو اطلاع دی تو سعودی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی نے ایئرپورٹ پہنچ کر آن آرائیول ویزے جاری کروائے۔

ویزوں کے اجراء اور امیگریشن کلیئرنس کے بعد چاروں اراکین سعودی سفارت خانے کے حکام کے ساتھ اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ اراکین میں ابو الخیال عبدالله، محمد سعد الجامی، احمد شاہون النطیری، ضلاک سلیم المعطری شامل تھے۔
https://taghribnews.com/vdcjy8exyuqehiz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ