تاریخ شائع کریں2021 8 February گھنٹہ 10:57
خبر کا کوڈ : 492360

چلی: پولیس فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرے

مذکورہ واقعہ سینٹیاگو کے جنوب میں واقع شہر پینگوپلی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت ہوئی
چلی: پولیس فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرے
لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل مظاہرین نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ سینٹیاگو کے جنوب میں واقع شہر پینگوپلی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے اسٹریٹ آرٹسٹ کی تلاشی لینی چاہی تو اس نے تعاون سے انکار کیا اور معاملہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا اور اس دوران پولیس نے گولی چلا دی۔

واقعے کی ویڈیو کو مقامی چینلز اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

پانیوپولی کے میئر ریکارڈو والڈیویا نے بتایا ہمیں اس نوجوان کی موت کا افسوس ہے، مجھے امید ہے کہ انصاف ہو گا۔

پولیس کی فائرنگ پر گواہوں نے افسران پر چیخنا شروع کردیا تھا۔

بعدازاں پولیس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور مشتعل مظاہرین نے متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔

سینٹیاگو میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

دوسری جانب مقامی پولیس نے فائرنگ کرنے والے افسر کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے دفاع میں فائرنگ کی۔

چلی کے شہریوں نے پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا اور فائرنگ کی مذمت کی۔

حکومت نے پولیس کو واقعے کا تمام ریکارڈ وزارت عامہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcd9x0ozyt0ns6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ