تاریخ شائع کریں2021 7 February گھنٹہ 11:42
خبر کا کوڈ : 492244

قوم علی سدپارہ کی سلامتی کے لئے دعاگو

دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے
قوم علی سدپارہ کی سلامتی کے لئے دعاگو
دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سر کرنے کی مہم کے دوران لاپتہ پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ پر علم حسینی اور پاکستانی پرچم لہرانے کا خواب آنکھوں میں سجائے قومی کوہ پیما علی سدپارہ اور ان کے دیگر ساتھی گزشتہ 2 روز سے لاپتہ ہیں، کے ٹو کی 8 ہزار سے زائد میٹر بلندی پر آج موسم قدرے بہتر ہے، جس کی وجہ سے لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آج دوبارہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے، اس کے لئے 4 مقامی کوہ پیما بھی تعاون کررہے ہیں جب کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کو 7 ہزار میٹر سے بلندی پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤں کی تلاش کے لئے آرمی ایوی ایشن کے تعاون سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری رکھا جائے گا، علی سدپارہ اور دوسرے کوہ پیماؤں کی خیریت سے واپسی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل ہے۔
https://taghribnews.com/vdceew8eejh8owi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ