تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 15:13
خبر کا کوڈ : 492135

میانمار میں فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے

اطلاعات کے مطابق سو چی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی  کے ایک اہم رکن وِن ہتین کو اقتصادی مرکز ینگون میں حراست میں لیا گیا ہے
میانمار میں فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے
میانمار میں سابق حکمراں جماعت سے وابستہ افراد کے خلاف فوج کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

میانمار کی فوج نے سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سو چی کی سیاسی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی  کے ایک اہم رکن وِن ہتین کو اقتصادی مرکز ینگون میں حراست میں لیا گیا۔

79 سالہ سیاستدان، سوچی کے دست راست سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت کا تختہ الٹے جانے کے بعد میڈیا کو دیے گئے کئی انٹرویوز میں فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی تھی۔

اُدھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے میانمار میں فوجی بغاوت کی مذمت کرتے ہوئے حراست میں لی گئیں آنگ سان سو چی اور ان کے ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

جمعہ کے روز سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی سے تعلق رکھنے والے 70 قانون سازوں نے دارالحکومت نیپیداؤ میں اجلاس منعقد کیا۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں کے مطابق میانمار کے بڑے شہر مندالے میں مظاہرین اور فوجی اہلکاروں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک بھی ہوئے ہيں۔
https://taghribnews.com/vdcdsx0okyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ