تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 15:09
خبر کا کوڈ : 492131

امریکہ سعودی عرب کی حمایت بند کردے تو یمن کی جنگ ختم ہو جائے گی

یمن کی تحریک انصار للہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے کئے دعوے کے مطابق عمل کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت بند کردے تو جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی
امریکہ سعودی عرب کی حمایت بند کردے تو یمن کی جنگ ختم ہو جائے گی
یمن کی تحریک انصار للہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اپنے کئے دعوے کے مطابق عمل کرتے ہوئے سعودی عرب کی حمایت بند کردے تو جنگ خود بخود ختم ہو جائے گی.

یمن کی تحریک انصار اللہ کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے المیادین ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کا خاتمہ اُس وقت ہوگا جب سعودی عرب کے جارح اتحاد کے ہوائی حملے بند اور محاصرہ ختم ہو اور اگر امریکہ اپنے کئے دعوے کے مطابق عمل کرے تو جنگ خود بخود بند ہو جائے گی۔

البخیتی نے مزید کہا ہم مذاکرات کے لئے آمادہ ہیں تاہم اب تک جس میکانزم کے تحت مذاکرات ہوئے وہ درست نہیں تھے۔یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن نے واضح الفاظ میں کہا کہ ممکن ہے امریکہ سعودی اتحاد کی حمایت قدرے کم کر دے مگر وہ مکمل طور پر جارح سعودی عرب کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ جمعرات کے روز امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے یہ دعوا کیا تھا کہ جنگِ یمن کے سلسلے میں وہ اپنی جانب سے ہر قسم کی حمایت بند کر دیں گےتاہم ساتھ میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وہ ارضی سالمیت اور اقتدار اعلیٰ کے تحفظ کے لئے سعودی عرب کی حمایت کرتے رہیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcjt8exvuqehvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ