تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 14:58
خبر کا کوڈ : 492124

حریت پسندوں کے خلاف فضائی طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے

آج دنیا کو فضائیہ کی طاقت کے صحیح استعمال کے حوالے سے دنیا کے حریت پسندوں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والی شخصیات کے خلاف فضائیہ کی طاقت کے استعمال پر پابندی کا کنوینشن بنانے کی ضرورت ہے
حریت پسندوں کے خلاف فضائی طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کی جائے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر نے بھارت کے شہر بنگلور میں دنیا کے مختلف ملکوں کی فضائیہ کے کمانڈروں کے اجتماع میں دنیا کے حریت پسندوں کے خلاف فضائیہ کی طاقت کے استعمال پر پابندی عائد کئے جانے پر زور دیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل عزیز زادہ نے اس آنلائن اجلاس سے اپنے خطاب میں فضائیہ کی طاقت کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے اس طاقت کو دنیا کے حریت پسندوں خاص طور سے ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جیسی شخصیت کے خلاف استعمال کئے جانے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے مغربی ایشیا میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مہم میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے گرانقدر کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو فضائیہ کی طاقت کے صحیح استعمال کے حوالے سے دنیا کے حریت پسندوں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کرنے والی شخصیات کے خلاف فضائیہ کی طاقت کے استعمال پر پابندی کا کنوینشن بنانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے پڑوسی اور دوست ملکوں کے ساتھ تعاون کے لئے ایران کی کھلی آغوش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ، ان تمام لوگوں کے لئے جو تسلط پسندی سے ہٹ کر دیگر ملکوں کے عوام کا احترام اور ان کے ساتھ مفاہمت کے خواہاں ہیں، جنگ و مخاصمت سے دور ایک یقینی مستقبل پر توجہ دے رہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb55baarhb98p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ