تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 14:46
خبر کا کوڈ : 492120

حزب اللہ کی دفاعی ترقی تل ابیب کی فوجی طاقت پر سوالیہ نشان

یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب حزب اللہ نے اسرائیل کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ ماضی میں بھی وہ ایسا کئی بار کر چکا ہے۔ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے کئے وعدے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا ہے۔
حزب اللہ کی دفاعی ترقی تل ابیب کی فوجی طاقت پر سوالیہ نشان
ایک صیہونی ماہر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل، حملے اور اسرائیل کی دفاعی طاقت کو ختم کر سکتے ہیں۔

یواف لیمور نے جمعے کو ایک اسرائیلی اخبار میں اپنے مقالے میں اسرائیل کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگایا۔

ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل کے ڈرون پر میزائل حملے نے مسائل کھڑے کر دیئے ہیں۔

اس اسرائیلی ماہر کے مطابق حزب اللہ کو جواب نہ دینے سے اسرائیل کی توانائی اور اس کی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلی بار نہیں ہے کہ جب حزب اللہ نے لبنان کی فضائی حدود کے اندر اسرائیل کے کسی ڈرون طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ ماضی میں بھی وہ ایسا کئی بار کر چکا ہے۔  یواف لیمور کے مطابق اس بار حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے کئے وعدے کے مطابق حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیل کے اس تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی یہی روش اگر جاری رہتی ہے تو پھر تل ابیب کی دفاعی طاقت پر سوالیہ نشان لگے گا۔
https://taghribnews.com/vdchiinkv23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ