تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 14:23
خبر کا کوڈ : 492108

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 28 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 319 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 81 لاکھ55 ہزار 766 ہوگئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 286 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 53 ہزار 128 ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ50 ہزار 043 ، پنجاب میں ایک لاکھ 60 ہزار 162، خیبر پختونخوا میں 68 ہزار 180، اسلام آباد میں 41 ہزار 819، بلوچستان میں 18 ہزار 849، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 160 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 915 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد32ہزار514 ہے۔ جب کہ ایک ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 28 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 11 ہزار 914 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں ایک ہزار 198 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 08 ہزار 700 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdzx0ojyt0nf6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ