تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 14:16
خبر کا کوڈ : 492103

فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار

ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق  کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور پسٹل برآمد کرلیا ہے
فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار
پاکستان کے شہر کراچی میں حساس ادارے سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فورسز پر حملے میں ملوث کالعدم تنظیم کا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔

ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی ) کے مطابق  کراچی میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور پسٹل برآمد کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد ذاکر اللہ عرف شفیع سیکیورٹی فورس پر حملے میں ملوث ہے، اور اس نے مخبری کے شبے میں اپنے حقیقی خالو اور اپنے دوستوں کو بھی دھماکے میں مار دیا تھا، دہشت گرد باجوڑ ایجنسی کا رہنے والا ہے ، کراچی میں تخریب کاری کے لیے آیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdciura5pt1a3z2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ