تاریخ شائع کریں2021 2 February گھنٹہ 11:56
خبر کا کوڈ : 491743

افغان امن عمل میں ایران کا کردار مثبت ہے

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں ایران کا کردار مثبت ہے
افغان امن عمل میں ایران کا کردار مثبت ہے
دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں ایران کا کردار مثبت ہے۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ایران پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور افغانستان دو ہمسایہ ممالک ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعاون کی راہ پر گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں امریکہ کی قبضہ گری کی پالیسی کا مخالف ہے۔

سہیل شاہین نے کہا کہ امریکہ گزشتہ 20 سال سے افغانستان پر قابض ہے تاہم طالبان، امریکہ کے مد مقابل کھڑا ہے اور امریکہ کی فبضہ گری کے خلاف جدوجہد کر رہا ہے۔

دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے امن مذاکرات کا مقصد اس ملک  کے مسائل کو حل کرنا ہے اور افغانستان کے تمام جہادی گروہ مذاکرات میں شامل ہیں اور افغانستان کے مسائل و مشکلات کے حل کا جائزہ لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملا عبدالغنی کی قیادت میں طالبان کا ایک سیاسی وفد ایران کے دورے پر ہے جہاں اس نے ایران کے وزیر خارجہ کے علاوہ دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں اور کل ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جوابات دیئے۔
https://taghribnews.com/vdchkznkx23nwqd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ