تاریخ شائع کریں2021 2 February گھنٹہ 11:54
خبر کا کوڈ : 491742

اسرائیلی بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان بڑھ گیا

صیہونی حکومت کی بچوں سے متعلق کونسل کی رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کے اسکولی بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 40 فیصد بڑھ گیا ہے
اسرائیلی بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان بڑھ گیا
صیہونی حکومت کی بچوں سے متعلق کونسل کی رپورٹ سے دکھائی دیتا ہے کہ اسرائیل کے اسکول جانے والے بچوں میں خودکشی کرنے کا رجحان 40 فیصد بڑھ گیا ہے.

صیہونی اخبار هاآرتص کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت تعلیم اور نفسیاتی امور کی ایک مشترکہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2020 سے دسمبر 2020 تک 340 اسکولی بچوں کا خودکشی کرنے کے خوف کی وجہ سے ہسپتالوں میں علاج کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 240 تھی۔

بچوں سے متعلق اسرائیل کی قومی کونسل کی ایک رپورٹ کے مطابق 2020 میں 2019 کی نسبت نابالغ بچوں سے جنسی زیادتی میں بھی 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgtq9txak9yu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ