>> ترک فوج کی شام کے شمالی صوبہ رقہ پر ایک بار پھر گولہ باری | تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
تاریخ شائع کریں2021 2 February گھنٹہ 11:51
خبر کا کوڈ : 491741

ترک فوج کی شام کے شمالی صوبہ رقہ پر ایک بار پھر گولہ باری

رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے اور عین عیس کالونی کے اطراف کے علاقوں پر توپوں اور مارٹرگولوں سے حملے کئے ہیں
ترک فوج کی شام کے شمالی صوبہ رقہ پر ایک بار پھر گولہ باری
ترک فوج نے پیر کو شام کے شمالی صوبہ رقہ پر ایک بار پھر گولہ باری کی ہے.

رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشتگرد گروہوں نے ایم فور انٹرنیشنل ہائی وے اور عین عیس کالونی کے اطراف کے علاقوں پر توپوں اور مارٹرگولوں سے حملے کئے ہیں۔ ابھی اس حملے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے.

 ترکی، شام میں دہشتگرد گروہوں کا بڑا حامی شمار ہوتا ہے۔ ترکی کی فوج  دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہوئے گذشتہ کئی مہینوں سے شامی فوج اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات کونشانہ بنا رہی ہے ۔ اس وقت شمالی شام کے کچھ علاقے ترکی کی فوج کے قبضے میں ہیں۔

گذشتہ تین برسوں کے دوران ترکی کی فوج  شام کے اندر کئی بار جارحیت کرچکی ہے. شمالی شام میں ترکی کی جارحیت کی دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر مذمت ہو رہی ہے.
https://taghribnews.com/vdcfjydjyw6d1ea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ