تاریخ شائع کریں2021 2 February گھنٹہ 11:36
خبر کا کوڈ : 491738

لبنان میں بلیو لائن سرحد کے اوپر صیہونی ڈرون مار گرایا گیا

 حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررہ کردہ بلیو لائن سرحد کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے
لبنان میں بلیو لائن سرحد کے اوپر صیہونی ڈرون مار گرایا گیا
 حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مقررہ کردہ بلیو لائن سرحد کے اوپر اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق تحریک المنار ٹی وی پر جاری اپنے بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی دشمن کا ایک ڈرون گرادیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی ڈرون جنوبی لبنان میں بلیدہ کے باہر لبنانی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب غاصب صیہونی فوج نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلیو لائن سرحد کے ساتھ آپریشنل سرگرمی کے دوران ایک ڈرون لبنانی علاقے میں گر گیا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ ماضی میں بھی اسرائیلی ڈرون گرانے کا دعویٰ کرچکی ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdcbf8bawrhb9zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ