تاریخ شائع کریں2021 2 February گھنٹہ 11:30
خبر کا کوڈ : 491737

پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق 

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق  ہوئے جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی
پاکستان: 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق 
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق  ہوئے جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے تازہ اعدادو شمارکے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 63 افراد جاں بحق  جب کہ 1 ہزار220 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 47 ہزار648 جب کہ 11 ہزار 746 اموات ہوئیں۔ ملک بھرمیں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 2 ہزار537 ہوگئی ہے۔

این سی اوسی کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار813 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 47 ہزار727، پنجاب ایک لاکھ 58 ہزار220، خیبرپختونخوا 67 ہزار 419، بلوچستان میں 18 ہزار830، اسلام آباد 41 ہزار493، گلگت بلتستان میں 4 ہزار909 کیسزرپورٹ جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 9 ہزار50 ہوگئی۔
https://taghribnews.com/vdcae6ny049no01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ