تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 02:43
خبر کا کوڈ : 491001

رہبر معظم انقلاب کی شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات۔

"اللہ تعالی نے شہید محسن فخری زادہ کے علمی اور عملی درجات کے پیش نظر انھیں شہادت کا درجہ عطا کیا"رہبر معظم انقلاب
رہبر معظم انقلاب کی شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات۔
رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے شہید محسن فخری زادہ کے اہلخانہ سے ملاقات میں  شہید فخری زادہ کی سائنسی و فنی خلاقیت اور اخلاص کو قابل فخرقراردیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہید محسن فخری زادہ کی تلاش و کوشش اور محنت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی نے شہید محسن فخری زادہ کے علمی اور عملی درجات کے پیش نظر انھیں شہادت کا درجہ عطا کیا اور درجہ شہادت کا دنیا کے کسی مقام و منصب سے موازانہ نہیں کیا جاسکتا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شہداء کے اہلخانہ کو شہداء کے اجر میں شریک قراردیتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالی شہداء کے اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس ملاقات میں شہید فخری زادہ کی ہمسر اور فرزندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے محبت آمیز پیغام کا شکریہ ادا کیا۔
http://www.taghribnews.com/vdce7z8ezjh8o7i.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس