QR codeQR code

پاکستان: کراچی میں سردی کی لہر برقرار۔

27 Jan 2021 گھنٹہ 2:24

بدھ کو فضائیں مسٹی (آبی بخارات ہلکی دھند) اور ہیزی (مٹی کے ذرات) کی حامل رہ سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کراچی


پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سردی برقرار ہے، منگل کو کم سے کم پارہ 8.5 ڈگری ریکارڈ ہوا، اگلے دو روز کے دوران معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی لہر برقرار ہے، بدھ کو فضائیں مسٹی (آبی بخارات ہلکی دھند) اور ہیزی (مٹی کے ذرات) کی حامل رہ سکتی ہیں، بیشتر وقت بلوچستان کی شمال مغربی جب کہ جنوب مغربی سمت سے 36 سے 54 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 47 فیصد جبکہ شام کو 26 فیصد ریکارڈ ہوا۔

منگل کو دو مختلف سمتوں کی ہوائیں چلیں صبح کے وقت شمال مشرقی جبکہ دوپہر کے بعد سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں چلیں جس کی رفتار 15 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، آج شہر کا مطلع سرد اور خشک رہنے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 7 سے9 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔


خبر کا کوڈ: 490997

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490997/پاکستان-کراچی-میں-سردی-کی-لہر-برقرار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com