تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 01:45
خبر کا کوڈ : 490990

تہران اور ماسکو کے درمیان انفارمیشن سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط.

معاہدے کے تحت ایران اور روس کے مابین تعاون کے مخصوص شعبوں میں انفارمیشن سیکورٹی کو مضبوط بنانا ہے۔
تہران اور ماسکو کے درمیان انفارمیشن سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط.
ایران اور روس کے وزرائے خارجہ کی موجودگی میں تہران اور ماسکو کے درمیان انفارمیشن سیکورٹی کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ ایران اور روس کے درمیان انفارمیشن سیکورٹی کے میدان میں تعاون کے سمجھوتے کو سائبر سیکورٹی کے میدان میں تعاون کا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔

اس سمجھوتے کی خصوصیت قومی سلامتی اور بین الاقوامی انفارمیشن کی ضمانت کے لئے علاقائی و عالمی حلقوں میں فریقین کے درمیان تعاون و ہماہنگی پیدا کرنا ہے۔

اس معاہدے کے تحت ایران اور روس کے مابین تعاون کے مخصوص شعبوں میں انفارمیشن سیکورٹی کو مضبوط بنانا، مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیئے جانے والے جرائم کا مقابلہ کرنا، ٹیکنیکل اور ٹیکٹیکل مدد، شناسائی و ہماہنگی کے لئے بین الاقوامی تعاون اور قومی و بین الاقوامی سیکورٹی کی ضمانت کے لئے علاقائی و عالمی حلقوں میں لازمی تعاون شامل ہے ۔

انفارمیشن سیکیورٹی کے میدان میں ایران روس کے درمیان ہونے والے تعاون کے معاہدے میں خطرات کا مقابلہ کرنے اطلاعات و معلومات کا تبادلہ کرنے ، جرائم کا پتہ لگانے اور ان کی روک تھام کے لئے قانونی چارہ جوئی کے میدان میں تعاون کرنے، مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے دہشتگردانہ جرائم کی عدالتی تحقیقات اور اس کے خلاف کارروائی اور کمپیوٹر جرائم و واقعات کا نوٹس لینے جیسی شقیں شامل ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcaownyw49noo1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ