تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 01:31
خبر کا کوڈ : 490989

ریاض، ایک بار پھر دھماکوں کی زد میں۔

ریاض میں دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنیں گیئی ہیں، جس کے بعد آسمان میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔
ریاض، ایک بار پھر دھماکوں کی زد میں۔
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض کے آسمان میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں گونجی اور پورا شہر لرز اٹھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ انہوں نے دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنیں جس کے بعد آسمان میں دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

یہ واقعہ دوپہر ایک بجے کے قریب کا ہے۔ سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے ایک ویڈیو کلپ منتشر کیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ دار الحکومت ریاض کے آسمان پر حملہ آور میزائل کو تباہ کر دیا گیا ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پورا واقعہ اس سے کہیں زیادہ وحشتناک  تر محسوس ہوتا ہے۔

ابھی تک کسی گروہ نے اس حملے کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سعودی عرب 2015 سے یمن پر حملے کر رہا ہے جس کا جواب یمن کی فوج اور تحریک انصار اللہ کی جانب سے بارہا دیا جاتا رہا ہے اور وہ ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کرتی ہے تاہم یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ نے اس بار کے حملوں میں اپنا ہاتھ ہونے سے انکار کیا ہے۔

واضح رہے سنیچر کو بھی سعودی دار الحکومت ریاض پر میزائل حملہ ہوا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcivua53t1a332.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ