تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 01:13
خبر کا کوڈ : 490985

شام میں واشنگٹن کی حکمت عملی ناکام ہوگئی، سابق امریکی سفیر

شام میں امریکا کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ شام میں امریکا کی حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔
شام میں واشنگٹن کی حکمت عملی ناکام ہوگئی، سابق امریکی سفیر

دمشق میں امریکا کے سابق سفیر رابرٹ فورڈ نے اپنے مقالے میں اعتراف کیا ہے کہ شام میں واشنگٹن کی حکمت عملی ناکام ہوگئی۔

انہوں نے فارین آفئرز میں شائع اپنے مقالے میں امریکا کی جانب سے کرد مسلح گروہوں کی حمایت کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسلح گروہ، ان عرب شہروں کے خلاف حملے کرتے رہتے ہیں، جن پر ترکی کا کنٹرول ہے اور اسی وجہ سے عربوں اور کردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

رابرٹ فورٹ نے اپنے مقالے میں لکھا کہ امریکا کے حمایت یافتہ کردوں کے سیاسی تسلط کی وجہ سے عربوں میں وسیع پیمانے پر ناامیدی پائی جاتی ہے۔ کرد اسی طرح ان شہروں کی آئیل فیلڈز پر بھی قابض ہیں۔

حالیہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ کرد ڈیموکریٹک فورس کے عسکریت پسندوں نے امریکی فوجیوں کی حمایت سے الحسکہ صوبے کے کئی علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے اور ان علاقوں کے باشندوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcev78enjh8ooi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ