تاریخ شائع کریں2021 27 January گھنٹہ 00:50
خبر کا کوڈ : 490982

مراکش میں مجازی دنیا میں قرآن کی پذیرائی ۔

مراکش میں کورونا کی وجہ سے مساجد اور مدارس میں ہونے والی کلاسز اب مجازی دنیا میں منعقد ہورہی ہیں۔
مراکش میں مجازی دنیا میں قرآن کی پذیرائی ۔
 
الصخیرات کے سٹی کونسل کے سربراہ حسن بن ابراهیم سکنفل کا کہنا تھا کہ لوگوں کو درست اسلامی اور اخلاقی امور سے آشنا کرانے کی اہم ترین وجہ اور زریعہ یہی قرآنی کلاسز تھیں۔
 
حسن بن ابراهیم سکنفل کا کہنا تھا کہ کورونا کہ وجہ سے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح یہاں پر بھی اداره اوقاف و امور اسلامی نے مدرسوں اور مسجدوں میں قرآنی کلاسز تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا۔
 
سکنفل کا کہنا تھا کہ تعطیلی کے باوجود مساجد انتظامیہ فعال رہی اور انہوں نے فیس بک، واٹس ایپ اور یوٹیوب وغیرہ پر کلاسز شروع کیا۔
 
انکا کہنا تھا کہ مختلف ایپ کے زریعے سے ان دروس کو آن لائن دیکھا جاسکتا ہے جہاں ماہر مرد و خواتین اساتذہ حفظ و قرائت قرآن، حفظ احادیث نبوی کی کلاسز کے علاوہ مقابلے بھی منعقد کراتے ہیں۔
 
سکنفل کا کہنا تھا کہ کوورنا بیماری کی وجہ سے ہم نے ثابت کیا کہ انسان چاہے تو دیگر زرایع بھی اختیار کرسکتے ہیں اور سرگرمیاں جاری رکھنا ممکن ہے.
https://taghribnews.com/vdcbwgba5rhb99p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ