تاریخ شائع کریں2021 26 January گھنٹہ 16:09
خبر کا کوڈ : 490933

ہزاروں یمنیوں کا صنعاء اور الحدیدہ میں امریکی مظالم کے خلاف مظاہرہ۔

مظاہرین «امریکی محاصرہ اور حملے دہشت گردی ہیں» کے نعرے لگا رہے تھے،مظاہروں کو ڈیووس کانفرنس تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ہزاروں یمنیوں کا صنعاء اور الحدیدہ میں امریکی مظالم کے خلاف مظاہرہ۔
ہزاروں یمنیوں نے صنعاء اور الحدیدہ میں امریکی مظالم کے خلاف مظاہرہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں یمنیوں نے صنعاء اور الحدیدہ میں امریکی «دہشت گردی» اور یمن کے خلاف امریکی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا۔
 
مظاہرین «امریکی محاصرہ اور حملے دہشت گردی ہیں» کے نعرے لگا رہے تھے جو صنعاء (شمالی یمن) اور الحدیده (مغربی یمن) میں منعقد ہوئے۔
 
صوبہ «اب» میں بھی مظاہرہ ہوا جہاں ہزاروں یمنیوں نے امریکی دہشت گردی کے خلاف نفرت کا اظھار کیا۔ یمن کے دیگر علاقوں عمران ، ذمار اور صعده میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔
 
مذکورہ مظاہرے «یمنی جنگ بند کرو» مہم کے حوالے سے منعق ہوئے جو تین سو تنظیموں کی جانب سے عالمی سطح پر شروع کی گئی ہے۔ مظاہروں کو  ڈیووس کانفرنس تک جاری رکھنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
 
برطانیہ کے لیبر پارٹِ کے سابق رھنما جرمی کوربین نے کہا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر عالمی سطح پر یمن جنگ بندی کے حوالے سے مہم شروع کررہا ہے۔ کوربین کا کہنا ہے کہ یمنی جنگ بد ترین انسانی بحران پیدا کررہی ہے جسمیں برطانوی بموں کا حصہ بھی شامل ہے۔
 
لیبر پارٹی کے رھنما نے تمام منصف انسانوں سے درخواست کی ہے کہ وہ «دنیا وحشیانہ یمن جنگ کے خلاف ہے» مہم میں شریک ہو۔
 
دنیا کے مختلف ممالک جسیے امریکہ، برطانیہ، یمن،آسٹریلیا، بنگلہ دیش، چلی، اٹلی، ھندوستان، پولینڈ، اسپین اور سویزرلینڈ وغیرہ سے سے تنظیموں نے اس مہم میں شرکت کی استدعا کی ہے۔
https://taghribnews.com/vdchxvnkx23nwwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ