تاریخ شائع کریں2021 26 January گھنٹہ 15:19
خبر کا کوڈ : 490925

امریکہ کا آستانہ قدس رضوی پر پابندی امریکی اخلاق کی گراوٹ کا نشان ہے۔

اسلام کے مخالفین اب بھی اسلام مخالف دہشت گردی کو راہ حل سمجھتے ہیں:جمعیت الوفاق بحرین
امریکہ کا آستانہ قدس رضوی پر پابندی امریکی اخلاق کی گراوٹ کا نشان ہے۔
جمعیت اسلامی الوفاق بحرین نے بیان میں روحانی مقدس مرکز اور عظیم اسلامی پیشوا حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع)، نواسہ رسول حضرت محمد مصطفی(ص) کے آستانے پر پابندی کو اخلاقی پستی کی علامت قرار دیا ہے۔

انسٹا گرام پر «جمعية الوفاق الوطني الإسلامية»، (جمعیت ملی ـ اسلامی الوفاق)  جو بحرین میں  رژیم آل خلیفه کے سخت ترین مخالفین میں شمار ہوتا ہے انہوں نے موجود حالات کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔
 
بیان میں عراق دھماکہ، آستانہ قدس رضوی پر پابندی اور اسرائیل سے تعلقات کے حوالے سے اظہار نظر کیا گیا ہے جبکہ بحرین میں عوامی مطالبات کی بھی بات ہوئی ہے۔
 
جمعیت الوفاق بحرین نے بغداد خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے مخالفین اب بھی اسلام مخالف دہشت گردی کو راہ حل سمجھتے ہیں اور ضروری ہے کہ اس شدت پسندانہ افکار کی بیخکنی کی جائے۔
 
الوفاق نے گذشتہ جمعے کو بحرین میں اسرائیل سے دوستی کی مخالفت میں ریلی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس عظیم مظاہرے کو سنسر کرکے حقیقت کو چھپانے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس کی ویڈیو شایع کی جارہی ہے۔.
 
الوفاق نے عوامی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے ملک میں نا انصافی کو عوامی حقوق پر ڈاکہ قرار دیا ہے۔  الوفاق نے مظاہرے کو فلسطین و قدس سے وفاداری کی علامت اور دلیل قرار دیا۔
 
جمعیت الوفاق بحرین نے امریکہ کی جانب سے آستانہ قدس رضوی پر پابندی کو امریکی اخلاق کی گراوٹ کا نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مقام اور مکان نواسہ رسول اور عالم اسلام کے عظیم رھنما اور پیشوا حضرت امام علی بن موسی الرضا(ع)، کا حرم مبارک ہے۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcirua5wt1a332.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ