تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 18:12
خبر کا کوڈ : 490820

موسم کی شدت آگے بڑھنے سے روکے ہوئے ہے۔کوہ پیما محمد علی سد پارہ

پاکستانی ٹیم موسم سرما میں پہلی مرتبہ آکسیجن سیلنڈر کے بغیر ’کے 2‘ کو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے.
موسم کی شدت آگے بڑھنے سے روکے ہوئے ہے۔کوہ پیما محمد علی سد پارہ
موسم سرما میں ’کے 2‘ سر کرنے کی مہم کے دوران پاکستانی کوہ پیماؤں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ شدید موسم کی وجہ سے ایک کوہ پیما کی حالت بگڑ گئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سد پارہ کی سربراہی میں ایک پاکستانی ٹیم موسم سرما میں پہلی مرتبہ آکسیجن سیلنڈر کے بغیر دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے 2‘ کو سر کرکے تاریخ رقم کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے، تاہم اس مہم کے دوران انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محمد علی سدپارہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ٹیم کے ایک رکن کی حالت بگڑ گئی ہے جس کی وجہ سے خصوصی ریسکیو ٹیم کو بلانا پڑا ہے جب کہ دیگر کو موسم کی شدت آگے بڑھنے سے روکے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ کے 2 کو دنیا کا سب سے خطرناک پہاڑ سمجھا جاتا ہے، چند روز قبل نیپالی کوہ پیماؤں نے تاریخ میں پہلی بار سردیوں میں اسے سر کیا تھا۔ پاکستانی کوہ پیماؤں نے 3 روز قبل دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کو آکسیجن کے بغیر سر کرنے کے عزم کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdccixq0x2bqo48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ