تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:58
خبر کا کوڈ : 490818

کراچی ؛کورونا ویکسین کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل ہوگیا۔
کراچی ؛کورونا ویکسین کیلئے عملے کی ٹریننگ کا عمل مکمل۔

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکا اجلاس لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی چیف سیکرٹریز، گلگت بلتستان اورآزاد کشمیر کے سیکرٹریزاورصحت حکام نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ کورونا ویکسین لگانے کیلئے ٹیچنگ اسپتالوں ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز کے عملے کی تربیت کا عمل تقریبا مکمل کرلیا گیا جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے پہلے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

این سی اوسی کوبریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز پرعمل درآمد نہ کرنے والوں پربڑی تعداد میں جرمانے عائد کیے گئے ہیں جبکہ ایس او پیزکی تعمیل نہ کرنے پرریستوران ، دکانیں اورکاروباری مراکزبھی بند کیے گئے ہیں۔ تمام غیرملکی مسافروں خصوصا برطانیہ اورجنوبی افریقا سے آنے والے مسافروں کی ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

ٹیسٹ مثبت آنے والے مسافروں کو قرنطینہ کیا جا رہا ہے۔ این سی اوسی میں کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسینیشن کے مکمل طریقہ کار، اس کی دستیابی اورتقسیم کے عمل پر بھی مشاورت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ حکومت ویکسینیشن کرنے والے عملے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھے گی۔ جبکہ بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کو ویکسین لگائے جانے کی ایک قانونی دستاویزفراہم کرنا ہوں گی۔
http://www.taghribnews.com/vdcjvyexouqehoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس