تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:37
خبر کا کوڈ : 490814

پاکستان میں کورونا وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ۔

پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی جبکہ کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا وبا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ۔
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 23 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک روز میں 1 ہزار 629 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

پاکستان کی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے کورونا کے تازہ اعدادو شمار جاری کردیے گئے ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 903 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 34 ہزار 41 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 36 ہزار 607 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 76 لاکھ 80 ہزار 242 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

سندھ میں 2 لاکھ 41 ہزار 200، پنجاب ایک لاکھ 54 ہزار 17 کیسز رپورٹ، خیبرپختونخوا 65 ہزار 532، بلوچستان میں 18 ہزار 750 کیس رپورٹ، ‏اسلام آباد 40 ہزار 815، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902 کیسز رپورٹ ہوئے۔

این سی او سی کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8 ہزار 825 ہوگئی,ملک بھر میں کورونا کے باعث 11 ہزار 318 اموات ہوئیں۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdjjw6d1ca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ