تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:32
خبر کا کوڈ : 490813

چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی۔

ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات۔
چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی۔
بھارتی اور چینی فوجیوں کی متنازع علاقے سکم کے سرحد پر تازہ جھڑپوں میں دونوں اطراف کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چین اور بھارت کی متنازع سرحدی علاقے کو لے کر ایک بار پھر سے کشیدگی پائی جاتی ہیں۔ نیپال اور بھوٹان کے درمیان واقع شمالی سکم کے علاقے ناکولا سیکٹر کے قریب میں تازہ ترین جھڑپوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے اس حوالے سے بیان دیا ہے کہ 20 جنوری کو سکم کے ناکولا سیکٹر میں چینی اور بھارتی فوجیوں کے درمیان معمولی جھڑپ ہوئی لیکن مقامی کمانڈز نے ہی صورتحال کو جلد سنبھال لیا۔

واضح رہے 6 ماہ قبل چین اور بھارت کے افواج کے درمیان لداخ میں جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں ایک جھڑپ کے دوران 20 بھارتی فوجی ہونے کی تصدیق ہوئی تھی۔ بعد ازاں دونوں ممالک نے اتفاق رائے سے معاہدے کے تحت اپنی افواج کو پیچھے ہٹادیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcez78exjh8ovi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ