QR codeQR code

امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری.

25 Jan 2021 گھنٹہ 17:22

امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات،ریاست اینڈیانا کے شہر اینڈیانا پلیس کے ایک گھر میں فائرنگ،خاتون سمیت 5 افراد ہلاک۔


امریکہ میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب ریاست اینڈیانا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ایسوشیٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق ریاست اینڈیانا کے شہر اینڈیانا پلیس کے ایک گھرمیں فائرنگ سے ایک حاملہ خاتون سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکہ میں تشدد اور فائرنگ کے واقعات میں ہر سال ہزاروں افراد ہلاک و زخمی ہو جاتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق امریکی عوام کے پاس اس وقت بھی تقریبا تیس کروڑ کی تعداد میں اسلحہ موجود ہے۔

امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ عوام کے پاس اسلحہ ہونے کے ایک بڑے طرفدار تھے۔ انہوں نے اپنے صدارتی دور کے آغاز میں بھی امریکی عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس وقت وہائٹ ہاؤس میں ایک ایسا شخص صدر بن کر پہنچا ہے جو تمہارے مسلح ہونے کا بڑا حامی ہے۔


خبر کا کوڈ: 490810

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490810/امریکہ-میں-فائرنگ-کا-سلسلہ-جاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com