تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 17:08
خبر کا کوڈ : 490807

حماس کے رہنما کو غاصب اسرائیل نے یافا شہر میں شہید کردیا۔

فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس کا رہنما محمد ابونجم کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار۔
حماس کے رہنما کو غاصب اسرائیل نے یافا شہر میں شہید کردیا۔
فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک حماس نے اپنے رہنما محمد ابونجم کی شہادت پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کی ذمہ داری غاصب صیہونی حکومت پر عائد کی۔

رپورٹ کے مطابق حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما محمد ابونجم کو دن دھاڑے غاصب اسرائیل نے یافا شہر میں شہید کردیا جس کی ہم بھر طریقے سے مذمت کرتے ہیں۔

حماس نے اسی طرح فلسطینی رہنماوں خاص طور سے قدس اور مسجد الاقصی کا دفاع کرنے والے افراد کو راستے سے ہٹانے سے متعلق اسرائیل کے خطرناک منصوبوں پر بھی متنبہ کیا۔

واضح رہے کہ حماس کے رہنما پر کل یافا شہر میں فائرنگ کی گئی  اور وہ تل ابیب شہر کے ولفسون ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔
https://taghribnews.com/vdchvvnkq23nw6d.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ