تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 15:56
خبر کا کوڈ : 490800

پاکستان: سوشل میڈیا کے نئے قواعد پر ڈیجیٹل کمپنیوں کو تحفظات

پاکستان: سوشل میڈیا کے نئے قواعد پر ڈیجیٹل کمپنیوں کو تحفظات
پاکستان  کی وفاقی حکومت نے حال ہی میں سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے لیے نافذ کیے گئے قواعد پر نظرثانی کرنے کی حامی بھرلی اور اس حوالے سے اٹارنی جنرل برائے پاکستان خالد جاوید خان نے عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سوشل میڈیا ریگولیٹ کرنے کے قواعد کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی، اس دوران اٹارنی جنرل خالد جاوید خان و دیگر افراد پیش ہوئے۔

دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آرٹیکل 19 اور 19 اے بنیادی حقوق سے متعلق ہیں، لگتا ہے کہ سوشل میڈیا قواعد بناتے ہوئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

اس پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ درخواست گزاروں اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے گی جس کے بعد اس پر نظرثانی کریں گے کیونکہ مکمل پابندی یا کسی پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ کچھ مہلت دی جائے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور اسٹیک ہولڈرز سے مل کر قواعد پر نظرثانی کریں گے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل کا بہت مثبت رد عمل ہے، مشاورت ضروری ہے اور یہ بہت مناسب بات ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر یہ سوشل میڈیا قواعد میں نظرثانی کرنے کو تیار ہیں تو اپنی تجاویز انہیں پیش کریں، ہمیں ان پر مکمل اعتماد کرنا چاہیے اور اچھی بات کی توقع کرنی چاہیے۔
https://taghribnews.com/vdcawwnyw49noa1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ