تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 01:00
خبر کا کوڈ : 490720

ڈیموکریٹک رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی دینے والا گیرٹ ملر گرفتار ۔

گیرٹ ملر نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو آن لائن دھمکی آمیز پوسٹنگ کی تھی۔
ڈیموکریٹک رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی دینے والا گیرٹ ملر گرفتار ۔
امریکا کی پولیس نے کیپٹل ہل پر دھاوا بولنے اور ڈیموکریٹک رکن کانگریس کو قتل کی دھمکی دینے والے دائیں بازو کے 'انتہا پسند' کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق 34 سالہ گیرٹ ملر کے خلاف 5 الزامات عائد کیے گئے۔

گیرٹ ملر نے ڈیموکریٹک رکن کانگریس الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو آن لائن دھمکی آمیز پوسٹنگ کی تھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق گریٹ ملر کو جمعے کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔

حکام نے الزام عائد کیا کہ گریٹ ملر نے فوٹو اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جس میں ملزم کو کیپٹل ہل میں دیکھا جا سکتا ہے۔حکام نے مزید بتایا کہ گریٹ ملر نے آن لائن تشدد پر مبنی پوسٹ شیئر کی اور ایک ٹوئٹ میں ڈیموکریٹک کانگریس رکن الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹز کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

ایف بی آئی نے حلف نامے میں لکھا کہ ’ایک اور ٹوئٹ میں گریٹ ملر نے کہا کہ وہ اگلے ہدف ہیں اور ہم بندوق لے کر آئیں گے۔حلف نامے میں کہا گیا کہ گیرٹ ملر نے کیپٹل ہل کے پولیس افسر کو انسٹاگرام پر کہا کہ وہ ایک رسی سے اس کا گلا گھونٹنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 7 جنوری کو امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج میں تبدیلی اور منتخب صدر جو بائیڈن کی جگہ ڈونلڈ ٹرمپ کو برقرار رکھنے کی کوشش میں کیپیٹل ہل کی عمارت پر دھاوا بول دیا تھا اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
http://www.taghribnews.com/vdcb5gbagrhb9zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس