QR codeQR code

ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

25 Jan 2021 گھنٹہ 0:38

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمائش کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ اسپیکر قالیباف


رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے عالمی سامراجی طاقتوں کے غرور و تکبر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سامراجی  طاقتیں قابل اعتماد اور بھروسہ نہیں ہیں ہمیں اپنی اندرونی طاقت کو مضبوط اور مستحکم بنانا چاہیے۔

ایرنی اسپیکر نے چیمبر آف کامرس ، صنعتوں ، کانوں اور زراعت کے نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کورونا وائرس کی وجہ سے اقتصادی اور معاشی شعبہ میں کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور کورونا وائرس نے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی بے بسی کو نمایاں کردیا ہے۔

محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ہمیں ان سامراجی حکومتوں پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے جن کے اندر غرور اور تکبر پایا جاتا ہے ہمیں مختلف شعبوں میں اپنی اندرونی طاقت اور قدرت کو مضبوط بنانے پر توجہ مبذول کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے فرمائش کے مطابق امریکہ ہمارا دشمن ہے اور ہمیں امریکہ کے بارے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 490718

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490718/ہمیں-اپنی-اندرونی-طاقت-کو-مضبوط-اور-مستحکم-بنانا-چاہیے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com