تاریخ شائع کریں2021 25 January گھنٹہ 00:17
خبر کا کوڈ : 490713

کورونا وائرس کا پوری طرح خاتمہ کر دیا جائے گا: سپاہ پاسداران

جنرل سلیمانی کے منصوبے سے کورونا کی روک تھام میں کافی مدد ملی اور اموات کی شرح کم ہو کر دو ڈیجٹ میں پہنچ گئی۔
کورونا وائرس کا پوری طرح خاتمہ کر دیا جائے گا: سپاہ پاسداران
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سینئر کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی کا کہنا ہے کہ جنرل شہید قاسم سلیمانی کے نام سے شروع کئے گئے منصوبے نے کورونا وائرس کی وبا سے ہونے والی اموات پر موثر طریقے سے روک لگائی ہے۔

جنرل حسین سلامی نے متعدد صوبوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈروں سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ان کی سرگرمیوں کی اطلاع حاصل کی۔

انہوں نے اس مقصد کے لئے جاری شہید جنرل قاسم سلیمانی کے منصوبے کی تازہ صورتحال کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ اس منصوبے نے بہت کم وقت میں اپنا اثر دکھایا اور اموات کی شرح کم ہو کر دو ڈیجٹ میں پہنچ گئی۔

جنرل سلامی نے کہا کہ کوششوں سے کورونا وائرس کا پوری طرح خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اموات اور متاثرین کی شرح میں کمی دیکھ کر کوششوں میں کمی نہیں ہونی چاہئے۔

جنرل سلامی نے کہا کہ تجربات سے ثابت ہو چکا ہے کہ کورونا خود سے ختم نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے پروٹوکول پر عمل درآمد ضروری ہوتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdfz0osyt0n56.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ