تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 23:32
خبر کا کوڈ : 490705

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی.

پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے.
پاکستانی نژاد روسی سائنسدان نے کورونا کی دوا تیار کر لی.
پاکستانی نژاد روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا کی دوا تیار کر لی ہے جو نینو ٹیکنالوجی پر مبنی منرل سے بنی پانچویں جنریشن کی جدید تحقیق پر مبنی دوا ہے۔

روسی سائنسدان ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے کوئی مضر اثرات نہیں ۔ یہ دوا ایک دن کے بچے کو بھی استعمال کرائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منرولائٹ دوا کے استعمال سے کرونا مریض نیبالائزنگ کے 10 دن میں مکمل صحت یاب ہو سکتا ہے۔ وینٹی لیڑ پر ڈالے گئے مریض بھی اس سے فوراََ صحت یاب ہو سکتے ہیں۔

پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر جان عالم نے کہا کہ اس دوا کو چہرے یا جسم پر سپرے کر کے 3 سے4 گھنٹے تک مکمل طور پر کورونا سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ دوا  7 سال قبل  بنائی  تھی اور 2017 میں روس میں رجسٹرڈ ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ان کو طب کے میدان میں گراں قدر خدمات پر حکومت روس سے 3 اعلیٰ نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ دوا حکومت پاکستان سے بھی رجسٹرڈ ہو چکی ہے۔ حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ وہ یہ دوا اسپتالوں میں کورونا مریضوں پر استعمال کر کے ان کو صحت یاب کریں۔

اس موقع پر ایک شخص سعیدالرشید عباسی نے کہا کہ وہ کورونا مریض تھے اور اس دوا سے مکمل صحت یاب ہوئے۔
https://taghribnews.com/vdce778enjh8ofi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ