تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 23:15
خبر کا کوڈ : 490702

تل ابیب میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے:متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے متفقہ طور پر اسرائیل کے شہر تل ابیب میں سفارتخانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔
تل ابیب میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے:متحدہ عرب امارات

رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ کابینہ سے منظوری حاصل ہوگئی اور اب تل ابیب میں جلد سفارتخانہ کھولیں گے۔ تاہم بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیر اقتصادیات عبداللہ بن توق المری کی سربراہی میں وزرا کی کونسل نے سیکیورٹیز اینڈ کموڈٹیز اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو اور اسرائیل کے شہر تل ابیب سفارتخانے کے قیام کی منظوری دی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ برس اگست میں تاریخی معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات استوار ہونے تھے تاہم دونوں ممالک کے درمیان فضائی تعلقات فوری طور پربحال ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اورمراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے معاہدے پر دستخط کرچکے ہیں اور اس میں کلیدی کردار امریکا نے ادا کیا ہے جس میں صدر ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کشنر نے ذاتی دلچسپی لی تھی۔
https://taghribnews.com/vdcbggba5rhb9zp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ