تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 23:03
خبر کا کوڈ : 490701

چین:ریسکیو ٹیم دو ہفتوں بعد 11 کان کنوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب۔

چین میں تباہ ہونے والی سونے کان کے ملبے تلے دبے 11 کان کنوں کو امدادی کارکنان نے 14 روز بعد بحفاظت نکال لیا۔
چین:ریسکیو ٹیم دو ہفتوں بعد 11 کان کنوں کو بحفاظت نکالنے میں کامیاب۔
رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے شانڈونگ میں ریسکیو ادارے کے امددی کارکنان سونے کی کان کی 600 میٹر گہرائی میں دبے 11 کان کنوں کو دو ہفتوں بعد بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس کان میں حادثے کے وقت 22 مزدور موجود تھے۔

سرکاری ٹیلی وژن پر کان کنوں کے بحفاطت باہر آنے کے مناظر کو براہ راست دکھایا گیا، 7 کان کن خود چل کر باہر نکلے جب کہ 4 مزدوروں کو امدادی کارکن اٹھا کر لائے۔ کان کنوں کی آنکھیں ڈھنپی ہوئی تھیں تاکہ زیر زمین تاریکی میں دو ہفتے گزارنے کے بعد سورج کی روشنی اثر انداز نہ ہو۔

کان کنوں کی زیر زمین زندہ موجودگی پر ریسکیو کام کو تیز کیا گیا تھا اور کئی ہفتوں کا کام 3 دن میں کر لیا گیا۔ کان کنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا تاہم حکام نے مزدوروں کی صحت کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو سونے کی کان میں دھماکا ہوا تھا اور داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے تھے جب کہ کئی جگہ سے کان دب گئی تھی جس کے باعث کان کن 600 میٹر گہری سرنگ میں پھنس گئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcawwny649no01.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ