تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 18:35
خبر کا کوڈ : 490679

جوبائیڈن نے عالمی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اُٹھانے کے بعد عالمی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں۔
جوبائیڈن نے عالمی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے۔
امریکا کے نئے صدر جوبائیڈن اور برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن نے ٹیلی فونک گفتگو میں نئے تجارتی معاہدوں اور کورونا وبا پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے حلف اُٹھانے کے بعد عالمی قیادت سے ٹیلی فونک رابطے شروع کردیئے ہیں۔ برطانیہ، کینیڈا، میکسیکو سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے گفتگو کی اور باہمی امور کی دلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔

برطانوی وزیرِ اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  بورس جانسن اور جوبائیڈن نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران امریکا اور برطانیہ کے باہمی تعلقات، تجارت کے فروغ، کورونا وبا پر تعاون، عالمی سیاست اور دیگر معاملات پر گفت و شنید کی۔

قبل ازیں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا تھا کہ کورونا وبا پر قابو پانا اور اس حوالے سے 19 کھرب ڈالر کا امدادی پیکیج صدر جوبائیڈن کی اولین ترجیح ہیں اس لیے فی الحال برطانیہ کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کی ٹائم لائن نہیں دی جا سکتی۔

دوسری جانب صدر بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو سے بھی ٹیلی فون پر بات کی اور اسٹون آئل پائپ لائن منصوبے کی منسوخی پر جسٹن ٹروڈو کی مایوسی کے اظہار پر امریکی موقف پیش کیا اور منصوبے سے متعلق اشکال کو دور کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے چند روز قبل ہی جوبائیڈن کی جانب سے ’کی اسٹون آئل پائپ لائن منصوبے‘ کو منسوخ کرنے کے اعلان پر کھلے عام سخت مایوسی کا اظہار کیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdcef78eojh8opi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ