تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 18:25
خبر کا کوڈ : 490677

ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کا حملہ۔

افغانستان میں فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں نے دھاوا بول جس کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر طالبان جنگجوؤں کا حملہ۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات کی فوجی چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار طالبان جنگجوؤں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 اہلکار اور 4 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے جنگجوؤں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ جوابی کارروائی میں 10 سے زائد جنگجو مارے گئے۔

دوسری جانب طالبان کا کہنا ہے کہ حملے میں صرف افغان فوجی مارے گئے۔ ہمارا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔ کامیاب کارروائی کے بعد افغان فوج کا اسلحہ اور گاڑی بھی ہاتھ آئی۔

ادھر دارالحکومت کابل میں قومی بینک کی گاڑی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں بینک منیجر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک راہگیر کو بھی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کی قطر کے دارالحکومت میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات جاری ہیں جو تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ہیں اور فریقین کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdccmxq0m2bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس