QR codeQR code

کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکرانے کو تیار۔

24 Jan 2021 گھنٹہ 18:14

ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔


کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلوں کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں اور ہر طرف جھنڈا لگے ٹریکٹر جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔

کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70  کے قریب کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 490674

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490674/کسان-بھارتی-یوم-جمہوریہ-پر-مودی-سے-ٹکرانے-کو-تیار

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com