تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 18:14
خبر کا کوڈ : 490674

کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکرانے کو تیار۔

ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔
کسان بھارتی یوم جمہوریہ پر مودی سے ٹکرانے کو تیار۔
کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ ہندوستان کے یوم جمہوریہ پر کسان محاذ کی طرف سے دہلی کے آؤٹر رنگ روڈ پر ٹریکٹر پریڈ کے اعلان کے بعد اس ملک کے مختلف علاقوں سے کافی تعداد میں ٹریکٹروں کے قافلوں کے ساتھ کسان دہلی بارڈر کی طرف روانہ ہورہے ہیں اور ہر طرف جھنڈا لگے ٹریکٹر جاتے دکھائے دے رہے ہیں۔

کسانوں نے 26 جنوری کو یوم جمہوریہ پر ٹریکٹر مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ کسان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو ٹف ٹائم دینے کی پوری تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔
واضح رہے کہ ہندوستانی کسان 26 نومبر سے مسلسل متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہروں کے دوران اب تک 70  کے قریب کسان اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjayexxuqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ