تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 18:09
خبر کا کوڈ : 490673

عراق :صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ۔

عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشتگرد گروہ کے حملے میں عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے 10 جوان شہید ہو گئے۔
عراق :صوبہ صلاح الدین میں داعش دہشتگرد گروہ کا حملہ۔

رپورٹ کے مطابق عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے اعلان کے مطابق دہشتگرد گروہ داعش کے دہشتگردوں نے عراق کے صوبہ صلاح الدین  کے العیث علاقے میں حشدالشعبی  کے 22 ویں بٹالین پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک کمانڈر سمیت 9 جوان شہید ہوئے۔

عراقی ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ داعش کے مزید حملوں کو ناکام بنانے کیلئے حشدالشعبی کی کارروائی جاری ہے۔ جبکہ صابرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق حشدالشعبی نے داعش کا محاصرہ کر لیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عراق میں عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی اس ملک کے نامور مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی کی ہدایت پر، اس وقت تشکیل پائی تھی جب داعشی دہشت گردوں نے عراق کے مختلف علاقوں پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا اور پھر حکومت نے اس فورس کو عراق کی مسلح افواج میں شامل کر لیا۔
https://taghribnews.com/vdciyua5pt1a3q2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ