تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 18:05
خبر کا کوڈ : 490671

وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری۔

اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے مخالفین ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی خود ساختہ حکومت کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے مخالفین مالی بدعنوانیوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں غفلت برتنے کے مسئلے کو لے کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کیا۔

سکیورٹی فورسز نے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ گذشہ چھ ماہ سے بن یامین نیتن یاہو کے مخالفین ہفتے وار احتجاجی ریلیوں میں ان کی حکومت کے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں، نیتن یاہو پر مالی بدعنوانیوں اور کورونا کی وبا سے نمٹنے میں کوتاہی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ نیتن یاہو کی مالی بدعنوانیوں اور کورونا جیسی عالمی وبا سے نمٹنے میں حکومت کی غفلت اور کمزور پالیسیوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ کئی ہفتوں سے جاری ہے تاہم بن یامین ینتن یاہو علاقے کے خیانت کار بعض عرب ملکوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کو اپنی حکومت کی بڑی کامیابی کے دعوے کے ساتھ اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ 
http://www.taghribnews.com/vdcguz9tqak9y34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس