تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 17:48
خبر کا کوڈ : 490668

ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت 8 فروری سے شروع ہوگی۔

ٹرمپ پر 6 جنوری کو کیپٹل ہلز میں صدر جو بائیڈن کی فتح کے دوران تشدد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت 8 فروری سے شروع ہوگی۔
امریکہ کے بدنام زمانہ صدر ٹرمپ کے گرد گھیرا دن بدن تنگ ہوتا جا رہا ہے۔ امریکی سینیٹر چک اسکومر کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف مواخذے کی سماعت 8 فروری سے شروع ہوگی۔

گذشتہ ہفتے ٹرمپ کو مواخذہ کرنے کی قرارداد ایوان سے منظور کی گئی تھی۔ ان پر 6 جنوری کو کیپٹل ہلز میں صدر جو بائیڈن کی فتح کے دوران تشدد پھیلانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ تاہم ٹرمپ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ریمارکس بالکل درست تھے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کے خلاف پہلے بھی مواخذے کی تحریک لائی گئی تھی تاہم سینیٹ میں ریپبلکن کی اکثریت کے باعث وہ تمام الزامات سے بری ہوگئے تھے لیکن اس بار معاملہ اس کے برعکس بھی ہوسکتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdccexq042bqoe8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ