تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 17:33
خبر کا کوڈ : 490665

کویت میں امریکی فوجی کی مشکوک موت۔

20 جنوری کو کویت کے عارف جان فوجی اڈے میں ایک اور امریکی فوجی کی مشکوک موت ہو گئی۔
کویت میں امریکی فوجی کی مشکوک موت۔
کویت میں ایک اور امریکی دہشتگرد فوجی کی مشکوک موت ہو گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے فوج کے حوالے سے کہا ہے کہ 20 جنوری کو کویت کے عارف جان فوجی اڈے میں ایک اور امریکی فوجی موت کی آغوش میں چلا گیا۔

تاہم امریکی سنٹکام نے اس امریکی فوجی کی مشکوک موت کی مزید تفصیلات اور اسی طرح فوجی کا نام بتانے سے گریز کیا۔ البتہ اس بارے میں تحقیقات کرانے کا اعلان کیا۔

11 جنوری کو بھی کویت میں ایک امریکی فوجی ہلاک اور2 زخمی ہوئے تھے تاہم امریکی فوج کے ترجمان کرنل آرمانڈو هرنانڈز نے دعوی کیا کہ یہ امریکی فوجی، ٹریفک کے ایک حادثے میں ہلاک ہوا۔

یہ ایسے میں ہے کہ ستمبر کے مہینے میں امریکی ایر فورس کا ایک اہلکار جیسون کیافان کویت میں ہلاک ہوا تھا تاہم اس وقت بھی یہ کہا گیا تھا کہ یہ فوجی ڈرائیونگ  کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا تھا۔ امریکی افواج کویت میں اس ملک کے فوجیوں کے ساتھ فوجی مشقیں کرتی رہتی ہیں۔
http://www.taghribnews.com/vdcjmyexiuqehmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس