QR codeQR code

تین بار پاکستان کا وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز ہے۔ وزیر ریلوے

24 Jan 2021 گھنٹہ 17:26

عدالتی بگھوڑے اور سزایافتہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کر ے گی۔


پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار پاکستان کا وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکہ دے کر لندن جا کر بیٹھ گیا۔

پاکستان کے نجی چینل جیو نیوز کے حوالے سے خبر ہے کہ پاکستان کے وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ تین بار پاکستان کا  وزیر اعظم بننے والا نواز شریف دھوکے باز نکلا، حکومت اور ایجنسیوں کو دھوکہ دے کر لندن جا کر بیٹھ گیا۔ وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا کہ بڑے بڑے گھپلے کرنے والے منطقی انجام کو کیوں نہیں پہنچتے۔

اعظم خان سواتی نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کو عدالتیں تکنیکی بنیاد پر نہ چھوڑیں اور غلطی مانتے ہیں کہ نواز شریف کے معاملے میں حکومت دھوکہ کھا گئی۔ اُنہوں نے کہا کہ اداروں کو نشانہ بنانا محب وطنی نہیں بلکہ ملک دشمن بیانیہ ہے۔

اعظم خان سواتی نے  مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے حوالے سے کہا کہ مریم نواز اپنی ڈوبتی کشتی میں مولانا فضل الرحمن  اور دیگر نوسربازوں کو بھی لے ڈوبیں گی۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ عدالتی بگھوڑے اور سزایافتہ سابق وزیر اعظم کی بیٹی وطن کی کیا خدمت کر ے گی۔


خبر کا کوڈ: 490663

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490663/تین-بار-پاکستان-کا-وزیر-اعظم-بننے-والا-نواز-شریف-دھوکے-باز-ہے-ریلوے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com