تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 03:49
خبر کا کوڈ : 490565

کووڈ 19 ، 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

کووڈ 19 ، 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔
کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار ایک تہائی افراد میں اس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں،، مگر اس دوران وہ اسے دیگر افراد تک منتقل کرسکتے ہیں۔ یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

تحقیق میں میں 18 لاکھ سے زیادہ افراد ہونے والی 61 طبی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 سے متاثر کم از کم ہر 3 میں سے ایک فرد میں کسی قسم کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں۔

ڈیٹا سے ثابت ہوا ہے کہ جن افراد کے ٹیسٹوں میں وائرس کی موجودگی ثابت ہوئی، ان میں سے ایک تہائی کو کبھی علامات کا سامنا نہیں ہوا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈیٹا سے بغیر علامات والے مریضوں کی ٹیسٹنگ کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ سے بغیر علامات والے مریضوں سے صحت مند افراد میں وائرس کی منتقلی کے عمل کو زیادہ مؤثر طریقے سے روکا جاسکتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ کووڈ 19 کی روک تھام کی حکمت عملیوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور بغیر علامات والے مریضوں سے اس کے پھیلاؤ کے خطرے کو مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

محققین کا کہنا تھا کہ ویکسینز کو دنیا بھر میں متعارف کرایا جارہا ہے، مگر بغیر علامات والے مریضوں سے اس کے پھیلاؤ کی روک تھام میں ان کی افادیت کے تعین کی ضرورت ہے۔

 
https://taghribnews.com/vdciqua5wt1a3w2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ