تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 02:49
خبر کا کوڈ : 490563

خلیجی ممالک کے حکمران اور شہزادے شکار کھیلنے چولستان پہنچ گئے۔

بحرین کے غدار بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے خائن ولی عہد شکارکھیلنے کےلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
خلیجی ممالک کے حکمران اور شہزادے شکار کھیلنے چولستان پہنچ گئے۔

ڈیلی پاکستان کے حوالے سے خبر ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے بحرین کے غدار بادشاہ اور متحدہ عرب امارات کے خائن  ولی عہد شکارکھیلنے کےلیے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ 

اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے خائن ولی عہد محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ بحرین کے غدار بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ پہلے ہی پاکستان میں موجود ہیں۔ دونوں حکمران جنوبی پنجاب کے صحرا چولستان میں شکار کھلیں گے۔

انہیں گزشتہ برس ستمبر اکتوبر میں پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے شکار کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔  

واضح  رہے کہ اس سے پہلے بھی خلیجی ممالک کے حکمران اور شہزادے پاکستان میں شکار کھیلنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ پاکستان میں عرب شہزادوں کے شکار پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی کی جاتی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcg3z9twak9yn4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ