تاریخ شائع کریں2021 24 January گھنٹہ 02:40
خبر کا کوڈ : 490562

بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ۔

ریاست کرناٹک کے جنوبی شہر شیواموگا کے پہاڑی علاقے میں پتھروں کو توڑنے کے مقام پر ایک ٹرک میں خوفناک دھماکہ۔
بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ۔
بھارتی ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ بھارت میں بارودی مواد لے جانے والا ٹرک زوردار دھماکے سے تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات  کے مطابق ریاست کرناٹک کے جنوبی شہر شیواموگا کے پہاڑی علاقے میں پتھروں کو توڑنے کے مقام پر ایک ٹرک میں خوفناک دھماکہ ہوگیا جس سے ٹرک مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ ٹرک میں دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے رہائشی عمارتوں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ زیادہ تر ہلاکتیں ڈرائیورز اور مزدوروں کی ہوئیں۔ قریبی اسپتال میں 12 افراد کو لایا گیا تھا جن میں سے 8 کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم ابتدائی طور پر دھماکہ ٹرک میں بارودی مواد میں ہوسکتا ہے کیوں اس علاقے میں پہاڑوں سے پتھروں کو نکالنے کے لیے دھماکے کیے جاتے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcfvxdj0w6d1ta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ