QR codeQR code

ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا۔

24 Jan 2021 گھنٹہ 2:13

نینسی پلوسی کا امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ ۔



امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر نے جمعہ کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا، یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 490558

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490558/ٹرمپ-کے-خلاف-کارروائی-کی-ابتدا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com